Welcome To Pak One News Website
Home > Uncategorized > پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خدشہ پر پارٹی رہنماؤں کی ہدایت کے بعد کارکنان بڑی تعداد میں زمان پارک پہنچ گئے۔ کراچی میں بھی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی اطلاع پر احتجاج اور مظاہرہ کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خدشہ پر پارٹی رہنماؤں کی ہدایت کے بعد کارکنان بڑی تعداد میں زمان پارک پہنچ گئے۔ کراچی میں بھی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی اطلاع پر احتجاج اور مظاہرہ کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے جمعرات 16 فروری کو رات گئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ہے، پارٹی کارکنوں کو فوری طور پر زمان پارک پہنچنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اطلاع منظر عام پر آنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی زمان پارک پہنچ گئی، جب کہ اطراف کے راستے بند کردیئے گئے۔