Welcome To Pak One News Website
Home > Uncategorized > پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (14 اکتوبر 2026): حکومت نے اگلے 24 گھنٹے کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا۔

اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کیلیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 1 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا اور ڈیزل 17 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔ حالیہ ردوبدل کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 86 پیسے اور ڈیزل کی 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔