Welcome To Pak One News Website
Home > Uncategorized > سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صوبائی انتخابات 90 دن میں نہ ہوئے تو آئین کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صوبائی انتخابات 90 دن میں نہ ہوئے تو آئین کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔

سابق سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر تبادلہ کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔ حکم نامے کے مطابق صوبائی عام انتخابات تاخیر کا شکار ہونے کا خطرہ موجود ہے۔

حکم نامے کے مطابق پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی تھی، آئین کے تحت 90 دن میں انتخابات ہونا لازمی ہیں مگر ابھی تک پنجاب میں صوبائی عام انتخابات کیلئے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔