Welcome To Pak One News Website
Home > Uncategorized > پاکستان کا غزہ کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان

پاکستان کا غزہ کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان

پاکستان نے اسرائیلی بربریت کے شکار غزہ کے فلسطینیوں کیلئے انسانی بنیادوں پر امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں غزہ میں انسانی المیے کے پیش نظر فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کیلئے امداد بھیجنے کیلئے مصری حکومت، ہلال احمر اور اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ غزہ کیلئے امداد کی ترسیل کو حتمی شکل دینے کیلئے بیرون ملک پاکستانی مشنز سے بھی رابطے کئے جارہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی ظالمانہ بمباری میں اب تک 2800 سے زائد فلسطینی شہید اور 10 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔