Welcome To Pak One News Website
Home > Uncategorized > غزہ کے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، نگران وزیراعظم

غزہ کے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کرنے اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل کے مظالم کو عالمی قوانین کی صریحاَ خلاف ورزی قرار دے دیا۔

وزیراعظم آفس کے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کو غزہ میں جاری تشدد اور جانی نقصان پر گہری تشویش ہے، ہم فلسطین کے مظلوم عوام سے یکجہتی کے لیے ساتھ کھڑے ہیں اور غزہ میں فوری جنگ بندی کرنے اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔