Welcome To Pak One News Website
Home > Uncategorized > نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر بجلی گرادی

نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر بجلی گرادی

بجلی صارفین کیلئے بری خبر، نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ 3 روپے 39 پیسے اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی، اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔

وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے بجلی پر اضافی سرچارج لگانے کا فیصلہ کیا، جس کے مطابق اضافی سرچارج مارچ سے جون تک وصول کیا جائے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی اس سرچارج کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔