Welcome To Pak One News Website
Home > Uncategorized > صدر مملکت نے منی بجٹ پر دستخط کردیئے

صدر مملکت نے منی بجٹ پر دستخط کردیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ضمنی فنانس بل 2023 (منی بجٹ) پر دستخط کردیئے۔

حکومت نے آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے لیے طے کی گئی شرائط پر پارلیمنٹ سے 170 ارب روپے کے ضمنی فنانس بل 2023 (منی بجٹ) منظور کرایا تھا۔

پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بل کو صدر مملکت کی حتمی منظوری کے لیے ایوان صدر بھیجا گیا تھا۔