Welcome To Pak One News Website
Home > Daily News > وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب، اپوزیشن کا بائیکاٹ قرار داد کے حق میں 186 ووٹ ڈالے گئے، اسپیکر سبطین خا

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب، اپوزیشن کا بائیکاٹ قرار داد کے حق میں 186 ووٹ ڈالے گئے، اسپیکر سبطین خا

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کی قرار داد پر ووٹنگ مکمل ہوگئی، اسپیکر سبطین خان نے اعلان کیا ہے کہ پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا، انہیں 186 ووٹ ملے ہیں۔ اپوزیشن اراکین نے کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

اسپیکر کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد ایک بار پھر شروع ہوا، سیکریٹری پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کیلئے ووٹنگ کا طریقۂ کار ایوان میں پیش کردیا، اسپیکر ڈائس کے سامنے پنجاب اسمبلی کی سیکیورٹی تعینات کردی۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 12 بج کر 5 منٹ تک ملتوی کیا گیا تھا، جو 12 بج کر 24 منٹ پر دوبارہ شروع ہوا، آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پرویز الٰہی کے بطور وزیراعلیٰ اعتماد کے ووٹ کی قرار داد پر ووٹنگ مکمل ہوگئی۔