Welcome To Pak One News Website
Home > Uncategorized > اسٹیبلشمنٹ کا پیپلزپارٹی کیساتھ مک مکا،نجم سیٹھی نے بڑا انکشاف کردیا

اسٹیبلشمنٹ کا پیپلزپارٹی کیساتھ مک مکا،نجم سیٹھی نے بڑا انکشاف کردیا

سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ پیپلزپارٹی کیساتھ تھوڑا بہت مک مکاکررہی ہے،کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ن لیگ عام انتخابات میں سو فیصد سیٹیں لے جائے۔

سما ٹی وی کے پروگرام سیٹھی سے سوال میں سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نےکہا ہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری کی گیم ہمیشہ آن رہتی ہے،وہ کبھی اپنے سارے پتے نہیں پھنکتے،آخری وقت تک وہ اپنے پتے پھکنتے رہتے ،انھیں کبھی پیسے خرچ کرنے کی فکرنہیں رہتی،وہ لمبے پیسے لگاکرڈیلزکرتے ہیں،وہ ایک ڈیل میکر ہیں۔

‘آصف علی زرداری کیساتھ لوگ خوشی سے ڈیل کرتے ہیں’

انہوں نے مزید کہا کہ زرداری صاحب کیساتھ لوگ خوشی سےڈیل کرتےہیں،انکی نسبت باقی سیاستدانوں کی ڈیلز اورہوتی ہیں ،کیونکہ وہ پیچھے ہٹ جاتےہیں۔لیکن زرداری صاحب پیسہ بھی رکھتے ہیں اور ڈیل بھی کرتے ہیں