Welcome To Pak One News Website
Home > Uncategorized > اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، پاکستان

اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، پاکستان

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطین کے بارے میں پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، پاکستان فلسطینیوں کو فوری انسانی امداد کی فراہمی کیلیے تیار ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق تنظیموں سے رابطے میں ہیں، اسرائیل فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے، فلسطینی 6 دہائیوں سے اسرائیلی مظالم کا شکار ہیں، غزہ میں فلسطینی بجلی، پانی اور خوراک جیسی بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں