Welcome To Pak One News Website
Home > Uncategorized > زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں توسیع، پی ٹی آئی کو جلسہ نہ کرنے کی ہدایت

زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں توسیع، پی ٹی آئی کو جلسہ نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو اتوار کو لاہور میں جلسہ کرنے سے روک دیا، جج نے کہا کہ اگر جلسہ کیا گیا تو میں حکم نامہ جاری کروں گا، آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کے ساتھ بیٹھیں اور میکانزم بنائیں، آپ لوگ سسٹم کو چلنے دیں۔ عدالت عالیہ نے زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں بھی کل تک توسیع کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک آپریشن سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے، اس دوران جج نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے پاس حماد اظہر کی دفعہ 144 سے متعلق درخواست بھی آئی ہے، جس پر فوری سماعت کی جائے