Welcome To Pak One News Website
Home > Uncategorized > زمان پارک کے باہر لگے حفاظتی بیرئیر ہٹا دیئے گئے

زمان پارک کے باہر لگے حفاظتی بیرئیر ہٹا دیئے گئے

لاہور میں عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کے باہر چار ماہ قبل حفاظتی اقدامات کے لئے بیریئرز لگائے گئے تھے، جنہیں آج بروز منگل 28 فروری کو ہٹا دیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے لگائے زمان پارک کے باہر لگے بیریئرز واپس بھجوا دئیے گئے، جس پر تحریک انصاف کی خواتین بھی ڈنڈے تھامے پہنچ گئیں۔ بیرئیرز ہٹانے کے معاملے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ہنگامہ آرائی بھی کی۔

بیرئیر صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ہٹائے گئے ہیں۔ جب کہ زمان پارک میں لگے اضافی کیمپوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔