Welcome To Pak One News Website
Home > Uncategorized > امريکا نے ايک اور ناقابل شناخت مشتبہ چیز کو فضا میں نشانہ بنا کر مار گرايا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق مشی گن میں کینیڈین بارڈر کے قریب ہورون جھيل کے اوپر مشتبہ شے اڑتی دیکھی

امريکا نے ايک اور ناقابل شناخت مشتبہ چیز کو فضا میں نشانہ بنا کر مار گرايا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق مشی گن میں کینیڈین بارڈر کے قریب ہورون جھيل کے اوپر مشتبہ شے اڑتی دیکھی

امريکا نے ايک اور ناقابل شناخت مشتبہ چیز کو فضا میں نشانہ بنا کر مار گرايا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق مشی گن میں کینیڈین بارڈر کے قریب ہورون جھيل کے اوپر مشتبہ شے اڑتی دیکھی گئی تھی۔

امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق پراسرار چیز جسے مقامی پروازوں کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے ایف سولہ طياروں نے کامیابی سے نشانہ بنایا۔ رکن مشی گن اسمبلی نے ٹویٹس میں واقعے تصدیق کی۔ ہفتے کے روزکینیڈا اور جمعے کو الاسکا کے سمندرکے اوپر بھی نامعلوم مشتبہ چیز کو مارگرایا گیا تھا، جب کہ چار فروری کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر چین کے غبارے کو تباہ کیا گیا تھا۔