Welcome To Pak One News Website
Home > Uncategorized > پاکستان سے امدادی سامان کی ترکیہ روانگی شروع ہوگئی، وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سے امدادی سامان کی ترکیہ روانگی شروع ہوگئی، وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر خصوصی طیارہ امدادی سامان لیکر ترکیہ روانہ ہوگیا، چکلالہ ایئر بیس سے روانہ سی 130 طیارے میں آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم لیکر روانہ ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 7 فروری کی صبح پی آئی اے کی پرواز سے 50 افراد اور 15 ٹن سامان ترکیہ روانہ ہوگا جس میں ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی شامل ہوں گے، لاہور سی 130 طیارہ 7 ٹن امدادی سامان لے کر استنبول جائے گا۔