Welcome To Pak One News Website
Home > Uncategorized > پشاور، پولیس لائنز مسجد میں دھماکا، شہداء کی تعداد 59 ہوگئی، 150 سے زائد زخمی

پشاور، پولیس لائنز مسجد میں دھماکا، شہداء کی تعداد 59 ہوگئی، 150 سے زائد زخمی

پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے وقت نماز ظہر ادا کی جارہی تھی، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے مسجد کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، جس سے ملبے میں درجنوں افراد دب گئے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 59 تک پہنچ گئی جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال لائے جانے والے افراد میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔