Welcome To Pak One News Website
Home > Entertainment > صحیفہ جبار خٹک نے ڈرامہ انڈسٹری کو کیوں خیرباد کہا؟؟

صحیفہ جبار خٹک نے ڈرامہ انڈسٹری کو کیوں خیرباد کہا؟؟

صحیفہ جبار خٹک کو روایتی کردار ادا کرنے سے بیزاری ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسی لیے وہ ٹی وی اسکرین سے غائب ہیں ۔

اداکارہ نے حالیہ ایک نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیا ۔ جہاں ان سے ڈرامہ انڈسٹری سے متعلق پوچھا گیا ۔

صحیفہ کا کہنا تھا کہ انہیں ڈراموں میں روایتی قسم کے مصیبت میں گھری لڑکی یا ماں کے کردار کی پیشکش کی جا رہی تھی ۔ وہ ایک ہی قسم کے کردار اور اسکرپٹ سے تنگ آچکی تھیں اسی لیے مزید کام کرنا چھوڑ ا ۔ وہ ڈھائی سال سے ٹیلی ویژن اسکرین سے غائب ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں ڈراموں میں نظر نہیں آئیں گی جب تک انہیں کوئی اچھا اسکرپٹ نہیں مل جاتا ۔

صحیفہ نے اب تک تیری میری کہانی ، بھول اور بیٹی جیسے سماجی مسائل پر مبنی ڈرامے کیے ہیں ۔ جن میں عورت کو زندگی میں بہت سی چیزوں سے گزرنا پڑتا ہے ۔