Welcome To Pak One News Website
Home > Business > وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ پولیو ورکرز کے لئے 25 کروڑ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے

وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ پولیو ورکرز کے لئے 25 کروڑ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے

کوآرڈینیٹر پولیو شہزاد بیگ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ سیلاب کے دوران پولیو ورکرز کو کافی نقصان اٹھانا پڑا، لیکن ان ورکرز نے نقصانات کے باوجود امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ پاکستان پولیو پروگرام نے نقصانات کا ایک جامع جائزہ لیا، سیلاب کی تباہی سے 33 ملین افراد اور ملک کا ایک تہائی حصہ پانی کی ذدمیں تھا، جب کہ تقریباً 12500 پولیو ہیلتھ ورکرز سیلاب سے متاثر ہوئے، اور ان پولیو ورکرز کی اکثریت سندھ اور بلوچستان میں ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح پولیو ورکرز ہیں، کیوں کہ پاکستان کیلئے ان کی بے شمار خدمات ہیں، حکومت ملک بھر کے پولیو ورکرز میں تقریباً 250 ملین (25 کروڑ) روپے کے چیک تقسیم کرے گی۔