Welcome To Pak One News Website
Home > International > روسی صدر اپنے گھر میں سیڑھیوں سے گرگئے، امریکی میڈیا

روسی صدر اپنے گھر میں سیڑھیوں سے گرگئے، امریکی میڈیا

گرنے سے پوتن کو غیر ارادی رفع حاجت ہوئی، رپورٹ

روسی صدر ولادیمیر پوتن اپنے گھر میں سیڑھیوں سے گر گئے۔

نیو یارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن گزشتہ بدھ کو ماسکو میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر سیڑھیوں سے اترتے ہوئے گر گئے جس کی وجہ سے انہیں ”غیر ارادی طور پر رفع حاجت“ ہو گئی۔

نیو یارک پوسٹ نے ٹیلی گرام چینل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پیوٹن سیڑھیوں سے پھسلنے کے بعد پانچ اسٹیپس تک نیچے گرے جس کے بعد سیکیورٹی اسٹاف فوری طور پر انکی مدد کے لیے پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کیوبا کے ہم منصب میگوئل ڈیاز کینیل سے ملاقات کے دوران روسی صدر پوتن کے ہاتھ لرزتے اور جامنی رنگ کے ہوتے دکھائی دیے۔ برطانیہ میں مقیم آؤٹ لیٹ نے مزید کہا کہ روسی رہنما کو بے چینی سے اپنی ٹانگیں ہلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

یہ واقعہ پوٹن کی گرتی ہوئی صحت سے متعلق رپورٹوں میں اضافہ کرتا ہے، ایک سابق برطانوی جاسوس کا کہنا ہے کہ 70 سالہ صدر ”شدید بیمار“ ہیں اور یہ یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا عنصر ہے۔

روسی صدر کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پوتن خون کے کینسر کی وجہ سے بہت بیمار ہیں، یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پوتن کے بیمار ہونے کی خبریں منظر عام پر آئیں۔ 2014 میں صدر پوتن کے ترجمان نے امریکی میڈیا کی ان رپورٹس کا مذاق اڑایا کہ رہنما کینسر میں مبتلا ہیں اور کہا کہ صحافیوں کو ”اپنا جال بند کرنا چاہیے“۔

پوتن نے کہا ہے کہ انہیں یوکرین کے خلاف روس کا ”خصوصی فوجی آپریشن“ شروع کرنے پر کوئی افسوس نہیں جو تقریباً 10 ماہ قبل شروع ہوا تھا۔