Welcome To Pak One News Website
Home > Daily News > تحریک انصاف کی قبل از وقت عام انتخابات کی تیاریاں شروع

تحریک انصاف کی قبل از وقت عام انتخابات کی تیاریاں شروع

تحریک انصاف نے قبل ازوقت انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اور الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوران اور پارٹی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی حکومت پر عام انتخابات کے لیے مسلسل دباؤ بڑھایا جارہا ہے، اور عام انتخابات میں مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتارنے کے لیے پارٹی چیئرمین عمران خان متحرک ہوگئے ہیں۔

تحریک انصاف نے قبل از وقت انتخابات کی باقاعدہ تیاریاں شروع کردی ہیں، اور آج شام کو لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداران کو زمان پارک طلب کر لیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اور اجلاس میں انتخابات میں مضبوط امیدواروں کے ناموں پرغورکیا جائے گا۔