ملکی معاشی استحکام کیلئے عالمی ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کو مشاورتی عمل کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیر اعظم شہبازشریف کی جانب سے معاشی اصلاحات کے نفاذ کی خود نگرانی کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔
اس حوالے سے اپنے بیان میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی اجلاسوں کی خود صدارت کرونگا، برآمدات کی عالمی منڈی تک رسائی اور برآمدی صنعت کو سہولیات فراہمی یقینی بنائیں گے