Welcome To Pak One News Website
Home > Uncategorized > سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا کی ہدایت پر گیس کا نیا نرخ نامہ جاری کردیا ہے جو گزشتہ نومبر سے نافذ ہوگا۔ نئی ٹیرف پالیسی کے تحت تمام گھریلو صارفین کو دو خانوں میں بانٹ دیا گیا ہے۔ ایک طرف ”محفوظ“ صارفین ہیں اور دوسری طرف ”غیر محفوظ“ صارفین۔ جن صارفین نے نومبر سے فروری تک اوسطاً 91 مکعب میٹر سے زیادہ گیس صرف کی ہوگی وہ ”غیر محفوظ“ صارفین کہلائیں گے۔ اس کے برعکس اس مدت میں 90 مکعب میٹر تک گیس استعمال کرنے والے صارفین ہر ماہ بل پر 400 روپے کا فکسڈ چارج ادا کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق محفوظ صارفین کا ماہانہ بل کم از کم 650 روپے اور زیادہ سے زیادہ بل 1350 روپے ہوگا۔ غیر محفوظ صارفین کا ماہانہ بل کم از کم 1440 روپے اور زیادہ سے زیادہ 8700 روپے ہوگا۔ دونوں کیٹیگریز میں گیس کے استعمال سے قطعِ نظر ہر ماہانہ بل پر 400 روپے کا میٹر رینٹ اور 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔ غیر محفوظ صارف کو کم از کم ایک ہزار روپے اور 150 مکعب میٹر تک گیس استعمال کرنے پر زیادہ سے زیادہ دو ہزار روپے کا فکسڈ چارج ادا کرنا ہوگا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا کی ہدایت پر گیس کا نیا نرخ نامہ جاری کردیا ہے جو گزشتہ نومبر سے نافذ ہوگا۔ نئی ٹیرف پالیسی کے تحت تمام گھریلو صارفین کو دو خانوں میں بانٹ دیا گیا ہے۔ ایک طرف ”محفوظ“ صارفین ہیں اور دوسری طرف ”غیر محفوظ“ صارفین۔ جن صارفین نے نومبر سے فروری تک اوسطاً 91 مکعب میٹر سے زیادہ گیس صرف کی ہوگی وہ ”غیر محفوظ“ صارفین کہلائیں گے۔ اس کے برعکس اس مدت میں 90 مکعب میٹر تک گیس استعمال کرنے والے صارفین ہر ماہ بل پر 400 روپے کا فکسڈ چارج ادا کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق محفوظ صارفین کا ماہانہ بل کم از کم 650 روپے اور زیادہ سے زیادہ بل 1350 روپے ہوگا۔ غیر محفوظ صارفین کا ماہانہ بل کم از کم 1440 روپے اور زیادہ سے زیادہ 8700 روپے ہوگا۔ دونوں کیٹیگریز میں گیس کے استعمال سے قطعِ نظر ہر ماہانہ بل پر 400 روپے کا میٹر رینٹ اور 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔ غیر محفوظ صارف کو کم از کم ایک ہزار روپے اور 150 مکعب میٹر تک گیس استعمال کرنے پر زیادہ سے زیادہ دو ہزار روپے کا فکسڈ چارج ادا کرنا ہوگا۔

لاہور کے حلقہ این اے 117 سے آزاد امیدوار میاں عظیم یاسین استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے صدر عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا این اے 117 میں کامیابیاں سمیٹنے کا سلسلہ جاری ہے ، آزاد امیدوار عظیم یاسین اور پی ٹی آئی ٹکٹ کے امیدوار جواد گجر کی جانب سے بھی ان کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

این اے 117 کی مخلتف سیاسی و سماجی شخصیات بھی آئی پی پی میں شامل ہوگئ ہیں جبکہ دستبردار ہونے والوں کی جانب سے عبدالعلیم خان اور اُن کے پینل کی انتخابی مہم چلانے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عبدالعلیم خان بہترین قیادت اور درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں، ان کے ساتھ چلیں گے۔

اس حوالے سے صدر آئی پی پی کا کہنا تھا کہ این اے117 سے بھرپور پذیرائی پر شکر گزار ہوں ، شہریوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے، شاہدرہ اور گردونواح کے علاقوں کے تقاضے ہر حال میں پورے کریں گے۔

ABDUL ALEEM KHAN
NA 117