وزیراعظم شہباز شریف نے موٹر سائیکل،رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لئے پٹرول پر فی لیٹر 50 روپے سبسڈی دینے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کم آمدن غریب عوام کیلئے پٹرولیم سبسڈی میں موٹر سائیکل، رکشہ،کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے۔