Welcome To Pak One News Website
Home > Uncategorized > مقدمہ ختم،عدالت کا جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو فوری رہا کرنیکاحکم

مقدمہ ختم،عدالت کا جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو فوری رہا کرنیکاحکم

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے دفاعی تجزیہ کار اور ریٹائرڈ جنرل امجد شعیب کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف دائر مقدمے ختم کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں آج بروز جمعرات 2 مارچ کو امجد شعیب کے خلاف سرکاری ملازمین کو حکومت کے خلاف اکسانے کے مقدمے کے خلاف دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت پر کچھ دیر کیلئے فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔