گزشتہ روز انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 266 روپے 11 پیسے ہوگئی تھی۔ جمعرات کو گھنٹوں کے اندر ڈالر کی قدر 18 روپے بڑھ کر284 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
جمعرات کو ڈالر 17 روپے بڑھ پر 291 روپے کی تاریخی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔
منگل اور بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 6.19 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 5 روپے اضافہ ہوا تھا۔ اس طرح اگر انٹر مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی جائے تو یہ 24 روپے سے زائد بنتی ہے۔