پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد میں 3 مقدمات میں ضمانتیں ہوگئیں ہیں جب کہ ایک نے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفترای جاری کردیئے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت بھی آج بروز منگل 28 فروری کو ہوئی۔ آج ہونے والی سماعت میں عدالت نے وقفے کے بعد عمران خان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔