Welcome To Pak One News Website
Home > Uncategorized > ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلے سے 2600 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں، درجنوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، ملبے میں دبے لوگوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلے سے 2600 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں، درجنوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، ملبے میں دبے لوگوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق پیر کی صبح ترکیہ کے مشرقی علاقے میں زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر آیا، جس کے بعد 6 گھنٹے کے دوران درجنوں آفٹر شاکس بھی آچکے ہیں۔

مزید جانیے: ترکی زلزلہ: عمارت کے ملبے سے بچی کو زندہ نکال لیا گیا

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ترکیہ کا سرحدی شہر کرامن مراس تھا اور اس کی گہرائی تقریباً 14 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے اثرات لبنان، اسرائیل، قبرص، یونان اور آرمینیا میں بھی محسوس کئے گئے، لیکن سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان ترکیہ اور شام میں ہوا ہے۔