وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کرے گی۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی ہی ایسے فیصلےکرنے کا مجاز فورم ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سانحہ پولیس لائنز، سانحہ اے پی ایس سے کم نہیں۔ قوم کو تمام تر اختلافات کےباوجود اتفاق رائے پیدا کرنےکی ضرورت ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں اپنا گھر درست کرنا ہوگا۔ آپریشن ضرب عضب جیسا اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔ امید ہے وزیراعظم اسی طرح کا کوئی قدم اٹھائیں گے۔
0 seconds of 0 seconds
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے گزشتہ دور حکومت میں دہشتگردی کا خاتمہ کرکے امن قائم کیا۔ ہمیں پہلے اپنا گھر درست کرنا ہوگا، اقتدار کے لیے ایک شخص باولا ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جنگ ہماری دہلیز تک آگئی، نائن الیون آیا،امریکا سے دھمکی ملی،ہم ڈھیر ہوگئے، ہندوستان اور اسرائیل میں بھی نمازیوں کے ساتھ یہ نہیں ہوتا، کون لواحقین کو بتائے گا کہ پیارے