Welcome To Pak One News Website
Home > Business > شیخ رشید کے سیاسی ہیڈکوارٹر ’’لال حویلی‘‘ کے 7 یونٹس سیل

شیخ رشید کے سیاسی ہیڈکوارٹر ’’لال حویلی‘‘ کے 7 یونٹس سیل

متروکہ وقف املاک بورڈ نے سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ اور سیاسی ہیڈ کوارٹر لال حویلی کو سیل کردیا ہے۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ لال حویلی پہنچ کر اس کے کچھ یونٹس سیل کیے۔ اس موقع پر پولیس اور ایف آئی اے کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔