سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران خواجہ آصف نےکہا کہ عمران خان خود پر لگنے والے سارے الزام اپنے مرشد پر دھر دیں گے، وہ کہیں گے کہ میں نے تو کچھ نہیں کیا ، میرا مرشد ہی سب کچھ بیچنے گیا تھا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان محسن کُش ہے، اس کی اقتدار اور دولت کی ہوس کی کوئی حد نہیں ہے، عمران خان صبح و شام اپنے محسنوں پر لعن طعن کرتا ہے، جنرل ریٹائرڈ باجوہ ان کے محسن ہیں لیکن وہ ان کو بھی گالیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو 4 سال سمجھانے کی کوشش کی لیکن دولت کی ہوس اور اقتدار سے محبت اسے سیدھے راستے پر نہ لاسکی