ین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1784 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب پاکستان میں بھی جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 2250 روپے اور 1929 روپے بڑھ گئی۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 66 ہزار 400 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ جب کہ صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 42 ہزار 661 روپے ہوگئی ہے۔