ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے اور سوال
شعیب ملک نے بیٹے کے ہمراہ لانگ ڈرائیور کی ویڈیو شیئر کی ہے جس سے ان کے اہلیہ کے ساتھ تعلقات پر پھر سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اور ان کا بیٹا اذہان گاڑی میں بیٹھے ہیں۔ دونوں باپ بیٹے باتیں کررہے ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ شعیب ملک نے لکھا کہ لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے جانے سے پہلے باپ اور بیٹے نے ایک ساتھ اچھا وقت گزارا اور لانگ ڈرائیو انجوائے کی۔