راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے آج راولپنڈی میں ہونے والا میچ بارش کے سبب تاخیرکا شکار ہو گیا، عملہ گراونڈ خشک کرنے کی جان توڑ کوششوں میں مصروف ہے۔

لیگ کا بائیسواں میچ راولپنڈی میں شیڈول ہے، شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں، بارش نے اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ لیٹ کروا دیا، امپائرز کچھ دیر میں گراونڈ کا معائنہ کریں گے۔

ملتان سلطانز کو آج ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے کا بڑا چیلنج درپیش ہے، پوائنٹ ٹیبل پر ترقی کی دوڑ کے مقابلے نے کرکٹ دیوانوں کو متوجہ کر لیا۔ اگر میچ شروع ہوا تو آج کا سنڈے فُل کرکٹ ڈے ہو گا۔

دن کا دوسرا مقابلہ زندہ دلان کے شہر میں ہو گا، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، میچ شام سات بجے ہی شروع ہو گا، دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here